نارنگ منڈی: زمین کے تناز ع پر بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی اور بھتیجا قتل

  نارنگ منڈی: زمین کے تناز ع پر بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی اور بھتیجا قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        نارنگ منڈی (نمائندہ پاکستان) کالاخطائی روڈ پر نارنگ منڈی کے علاقہ جنوعہ کے قریب ملزمان لیاقت علی ڈگرا نے اپنے چار بیٹوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کرکے کار سوار اپنے بڑے حقیقی بھائی افتخار احمد ڈگرا اور اسکے بیٹے فضل عباس کو قتل اور تیسرے یوسف علی کو شدید زخمی کر دیا۔نارنگ منڈی پولیس نے باپ افتخار احمد اور بیٹے فضل عباس کو قتل کرنے جبکہ بیٹے یوسف علی کو زخمی کرنے پر یوسف علی کی مدعیت میں ملزمان لیاقت علی ڈگرا اس کے بیٹوں عنصر رضا چاند اور عاطف وغیرہ کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔دوہرے قتل کی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین افتخار احمد اپنے دو بیٹوں فضل عباس اور یوسف علی کے ہمراہ کار میں نارنگ منڈی مجاہد بٹر کے ڈیرے سے واپس اپنے گاؤں پکھیالہ جارہے تھے کہ جنوعہ کے قریب ملزمان نے آزادانہ فائرنگ کر دی۔  ایف آئی آر کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے مابین دو ماہ سے زرعی رقبہ کا تنازعہ شدت اختیار کر چکا تھا۔
دوہرا قتل