خیبرپختونخوا، مظاہروں کی پولیس رپورٹ 

خیبرپختونخوا، مظاہروں کی پولیس رپورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو خیبرپختونخواپولیس نے صوبے میں جلاؤ گھیراؤ اور پْرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق دو روز میں صوبے بھر میں جاری جلاؤ گھیراؤ اور پْرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف 42 سے زائد مقدمات درج ہوئے جن میں 296 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں نامزد 44 جبکہ 3 ایم پی او کے تحت 252 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔مسلح جتھوں کے حملوں اور پتھراؤ سے 32 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث 106 مشتعل افراد بھی زخمی ہوئے، ہنگاموں کے دوران صوبے بھر میں نو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مظاہرین نے 17 سرکاری املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ آخری اطلاعات تک صوبے میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے گرفتاریوں کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ کے پی پولیس اور متعلقہ ادارے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدام کریں اور ملزمان کو شفاف تحقیقات کے بعد عدالت کے کٹہرے میں لائیں۔
٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -