ملیکہ بخاری کے بعد علی محمد خان بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

ملیکہ بخاری کے بعد علی محمد خان بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کے احکامات دیے تھے۔اس سے قبل  پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔

ملیکہ بخاری 

مزید :

صفحہ اول -