نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(این این آئی،آئی این پی)قومی احتساب بیورو  (نیب) نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 24مئی کو طلب کرلیا۔نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کے سلسلے میں شیخ رشید کو 24 مئی کو طلب کیا۔نیب نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا جس میں سابق وفاقی وزیر کو  24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔نیب نے شیخ رشید کوکیس سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف آئی این پی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے،چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی دوراندیشی کاثبوت دیا، عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے،ادارے جتنانالائق غیر مقبول قابل نفرت موجودہ حکومت سے دور ہوں گیاتنی ہی عزت پائیں گے فضل الرحمان کی13پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کابھانڈاپھوڑدیاہے باوجود سرکاری سپورٹ کے کوئی قابل ذکرلوگ جمع نہیں کرسکے سعودیہ چین یو اے ای اپنے نمائندوں کے ذریعے اورٹیلیفون پرسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔آئین کااحترام اورامن نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری دورکی بات جوپاکستان میں سرمایہ کارہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی دوراندیشی کاثبوت دیااورمٹھی بھرسپریم کورٹ پرکرائے پرلائے حملہ کروانیوالوں کی منصوبہ بندی پرپانی پھیردیاپولیس گھروں میں داخل ہوکرجوتوڑپھوڑکررہی ہے خواتین کی ایک منصوبے کے تحت تضحیک توہین کررہی ہے پولیس اسکے منفی اثرات سے ناآشناہے۔
شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -