عازمین حج کا فلائٹ آپریشن 21مئی سے شروع ہوگا

عازمین حج کا فلائٹ آپریشن 21مئی سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بیت الحجاج(حاجی کیمپ کراچی)میں عازمین حج کا فلائٹ آپریشن 21-05-2023 سے شروع ہوگاپہلی حج فلائٹPK773جوتقریباً329 حجاج کرام کو لیکر مدینہ شریف روانہ ہوگی۔ حاجیوں کو ریگولر ویکسین کے علاوہ Covid-19کی ویکسین  اور بوسٹر ڈوزکل مورخہ 2023-05-17 سے حاجی کیمپ کراچی میں شروع ہوجائے گا،جو آخری فلائٹ تک بغیر کسی رکاوٹ کے Round the clock جاری رہے گی، حاجیوں کی سہولت کے لئے ایئرلائنز اور بینک  کے بوتھ  اسٹیبلش کردے گئے ہیں اس سال تقریباً  17500 عازمین حجاج گورنمنٹ اسکیم کے تحت کراچی سے حج کے لئے روانہ ہوں گے اور26000 حجاج کی پرائیویٹ اسکیم کے تحت ویکسینیشن حاجی کیمپ کراچی میں کی جائے گی۔ ایئرپورٹ پربھی بیت الحجاج  کراچی کا عملہ آخری فلائٹ تک ڈیوٹی سرانجام دیتا رہے گا۔حاجیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ آخری فلائٹ تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور کوشش ہے کوئی بھی حاجی  بغیر تربیت کے روانہ نہ ہو۔

مزید :

صفحہ اول -