مویشی منڈی میں جانوروں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے کا خدشہ

مویشی منڈی میں جانوروں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی میں جانوروں میں لمپی اسکن کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی میں قربانی کے جانور میڈیکل چیک اپ کے بغیر اتار دیے گئے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے مویشی منڈی میں تاحال میڈیکل کیمپ قائم  نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ڈی جی نے اعلان کیا تھا کی منڈی لائے جانے والے جانوروں کو مفت لمپی اسکن ویکسین لگائی جائے گی۔ مگر قربانی کے جانوروں میں بیماری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکا م بھی مویشی منڈی کے تبدیل شدہ مقام سے لاعلم نکلے۔ منڈی کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کے لیے تاحال پولیس کے اعلیٰ حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جس پر شہریوں  اور بیوپاریوں نے سنسان مقام ہونے پر عدم تحفظ کا بھی اظہار کیا ہے۔یہی نہیں بلکہ مویشی منڈی آنے والے خریداروں کے لیے منڈی میں روشنی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور نہ ہی پارکنگ ایریا بھی تیار نہیں کیا گیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -