القادر ٹرسٹ کرپشن کیس؛عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان 

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس؛عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان 
القادر ٹرسٹ کرپشن کیس؛عمران خان کا آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ ٹیم نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا، وکلا کے ذریعے 20 نکات پر مشتمل جواب اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
یاد رہے کہ نیب نے کل زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا،عمران خان کو آج 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔