یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا افواج پاکستان سے محبت کااظہار، سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کے نام کردیا

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا افواج پاکستان سے محبت کااظہار، سپورٹس ویک ...
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا افواج پاکستان سے محبت کااظہار، سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کے نام کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے افواج پاکستان سے محبت کااظہارکرتے ہوئے سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کے نام کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے 9مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 9 مئی کے سیاہ دن قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی،سانحہ ثابت کرتا ہے کہ کچھ لوگ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعت کا حصہ تھے،وائس چانسلر کا مزید کہناتھا کہ نوجوان ووٹ کسی کو بھی دیں لیکن قومی اداروں کااحترام کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔