سی آئی اے سپیشل آپریشنز کی دبئی میں کارروائی، 3 افراد کو قتل کر کے فرار ہونیوالا ملزم دھر لیا

سی آئی اے سپیشل آپریشنز کی دبئی میں کارروائی، 3 افراد کو قتل کر کے فرار ...
سی آئی اے سپیشل آپریشنز کی دبئی میں کارروائی، 3 افراد کو قتل کر کے فرار ہونیوالا ملزم دھر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی آئی اے پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے 3 افراد کو قتل کر کے دبئی فرار ہونیوالا ملزم دھر لیا۔ 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق بیرون ملک فرار ملزمان کو انٹرپول سے پاکستان لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی میں کارروائی کے دوران 3 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایک اشتہاری نے 7 سال قبل 3 افراد کو قتل کیا تھا اور دبئی فرار ہو گیا تھا۔سی آئی اے پولیس نے ایکشن کرتے ہوئے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے حراست میں لے لیا اور بعد ازاں پاکستان منتقل کر دیا۔