پولیس اہلکار قتل کیس؛سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

پولیس اہلکار قتل کیس؛سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت ...
پولیس اہلکار قتل کیس؛سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مولاناہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کرلی،مولانا ہدایت الرحمان کی 3 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔
یاد رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کو پولیس اہلکار قتل کیس میں گوادر سے گرفتار کیاگیاتھا۔