3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کون سے ایسے شواہد ہیں جن کے تحت ان کی پیشگی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، عدالت نے شاہ محمود کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا کہ کسی ایسی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے جس میں پرتشدد سرگرمی ہو سکتی ہے یا وہ کسی کو تشدد پر نہیں اکسائیں گے۔

عدالت نے پولیس کی  جانب سے شواہد نہ ملنے پر 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور پولیس کو انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -