اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہرنے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب!آپ کی حدود میں کیاہورہا ہے؟آپ قانون سے واقف ہیں یا نہیں؟آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ کون سا سورس آف انفارمیشن ہے آپ کے پاس؟دکھائیں۔ڈی سی صاحب کو فوری بلائیں،5 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو مسئلہ ہوگا۔
جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں خاتون کیخلاف کچھ نہیں ہے ،عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیاگیاتو بہت مسئلہ ہو گا،عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی توسخت نتائج ہو ں گے،آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا ہے کہ گھریلو خاتون کو ہی گرفتار کرلیا۔
وکیل شہریار آفریدی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں راناثنا اللہ کو اٹھایاگیا تو میں نے مذمت کی،آئی جی اسلام آبادنے کہاکہ جس کیس کا وکیل صاحب نے حوالہ دیا میں خود اس کا متاثرہ ہوں،مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ حکومت میں بھی یہ سب ہوتا رہا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ خاتون کیخلاف شواہد موجود ہیں، یہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں،وکیل شیرافضل نے کہاکہ اگر خاتون ملوث ہوئیں تو ہم یہ درخواست واپس لے لیں گے،اگر یہ شواہد پیش نہ کر سکے تو آئی جی کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔
جسٹس ارباب طاہر نے کہا آئی جی صاحب گڈٹو سی یو لیکن اس کیس میں آپ کو گڈٹو سی یو نہیں کہہ سکتے ، ایک خاتون کو اٹھایاگیااس لئے گڈٹو سی یو نہیں کہہ سکتے ۔
عدالت نے کہاکہ ریاسی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ھوالے سے سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے ، کہاں ہیں ڈی سی صاحب؟اب عدالت ان کا انتظار کریں؟عدالت نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔