تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی درست قرار دیدی 

تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ...
تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی درست قرار دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے آرمی تنصیبا ت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی درست قرار دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر ہاﺅس اور آرمی کی دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر شدید مذمت کرتے ہیں ، میں نے خان صاحب کے سامنے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ، کورکمانڈر ہاﺅس اور دیگر تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایک کے تحت کارروائی درست ہے ، اگر کوئی سویلین پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کرے تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے ۔تشدد زدہ احتجاج کی کسی صورت میں حمایت نہیں کی جا سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -