15 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا، زمان پارک کا محاصرہ جاری، شہریوں کو اذیت

15 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا، زمان پارک کا محاصرہ جاری، شہریوں کو اذیت
15 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا، زمان پارک کا محاصرہ جاری، شہریوں کو اذیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے 15 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود زمان پارک کا محاصرہ کر رکھا ہے، راستے بند ہونے سےملحقہ شاہراہوں سے آنے جانے والے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے زمان پارک جانیوالے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، رکاوٹؤں کے سبب سکول و کالج جانیوالے طلبا و طالبات شدید کوفت میں مبتلا ہیں جو امتحانات کے دوران منزل پر پہنچنے سے تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 

گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر  حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، حکومت کے حوالے کئے جائیں ورنہ قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔

مزید :

قومی -