بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالف کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ، متحدہ عرب امارات کا وینیو قبول نہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ گرمی ہے ، یو اے ای میں میچز پر کھلاڑی راضی نہیں ہیں، ایشیا ءکپ ایک ہی وینیو پر ہو تو زیادہ مناسب ہے ۔