تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا، ایک ساتھ 10 اہم وکٹیں گرنے کا امکان

تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا، ایک ساتھ 10 اہم وکٹیں گرنے کا امکان
تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا، ایک ساتھ 10 اہم وکٹیں گرنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، اہم رہنماﺅں کے پارٹی کو خیرباد کہنے کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز "کے مطابق جنوبی پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی کے آج تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے،9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کے اندر بھی شدید ردعمل پایا جارہاہے ،پارٹی چھوڑنے والوں میں اکثریت 2018 میں متحدہ صوبہ محاذ بنانے والے ارکان شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا آج پریس کانفرنس میں اظہار لاتعلقی کا امکان ہے،ارکان اسمبلی میں خسرو بختیار، ہاشم جوا ں بخت، سردار محمد خان لغاری شامل ہیں،شہاب الدین سیہڑ، احمد علی دریشک، رانا قاسم نون، میناجعفر لغاری بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سید باسط بخاری، رانا سہیل نون بھی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہونگے۔