متنازعہ ٹوئٹس کیس ؛ مسلسل عدم حاضری پر سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

متنازعہ ٹوئٹس کیس ؛ مسلسل عدم حاضری پر سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ ...
متنازعہ ٹوئٹس کیس ؛ مسلسل عدم حاضری پر سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازعہ ٹوئٹس کیس میں مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی سینیٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سپیشل جج وسطی نے اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، عدالت نے اعظم سواتی کو 50ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے،عدالت نے پی ٹی ا?ئی رہنما کو فرد جرم کیلئے 30مئی کو طلب کرلیا۔