عدل اور انصاف کا دروازہ اخلاقی پاکیزگی کی ڈور سے بندھا ہے۔۔۔

تحریر : آفتاب شاہ
قانون اخلاقیات کے لباس میں لپٹا ہوا اقدار کا وہ لائحہ عمل ہوتا ہے جس کے لیے انسانی روح کی پاکیزگی کا ہونا لازم ہے۔
یہ پاکیزگی احترامِ انسانیت کی کوکھ سے جنم لیتی ہے اور انصاف کی گود میں پروان چڑھ کر جوان ہوتی ہے۔
مظلوم، غریب و بے کس اور بے گناہ کے لیے مدد کے بازو ہمیشہ پھیلا کے ملتی ہے
اس پاکیزگی کی ہمت اور جرأت توازن کے مدار کو برقرار رکھ کر قائم رہتی ہے۔
اس اخلاقی پاکیزگی کا کوئی ملک، فرقہ، گروہ، ذات پات یا خطہ نہیں ہوتا بلکہ جہاں یہ موجود ہو وہاں انسانی وقار کا مجسمہ فخر سے ایستاده نظر آتا ہے ۔
اخلاقی پاکیزگی معاشرے اور اداروں کی لاج رکھتی ہے کیونکہ عدل اور انصاف کا دروازہ اسی پاکیزگی کی ڈور سے بندھا ہوا ہے۔
کتاب" آفتابیات" سے اقتباس