عمران خان اور بشریٰ بی بی طلبی کے باوجود نیب دفتر پیش نہیں ہوئے

عمران خان اور بشریٰ بی بی طلبی کے باوجود نیب دفتر پیش نہیں ہوئے
عمران خان اور بشریٰ بی بی طلبی کے باوجود نیب دفتر پیش نہیں ہوئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب دفتر پیش نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے نیب طلب کیا گیا تھا تاہم وہ طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ دونوں شخصیات کو 190 ملین پاؤنڈ کی نیب تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔

نیب نے عمران خان کو سوالنامہ بھی بھیج رکھا ہے جو 20 سوالوں پر مشتمل ہے، آج طلبی کے دوران عمران خان کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا تھا۔ لاہور سے عمران خان کی لیگل ٹیم سوالنامہ سے متعلق جوابات لے کر راونہ ہو چکی ہے۔

نیب راولپنڈی دفتر میں عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -