24 گھنٹے کا حکومتی الٹی میٹم ختم ہونے کے قریب، زمان پارک میں سناٹے کا راج کیوں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ کارکنوں کو کیا ہدایات دی گئیں؟

24 گھنٹے کا حکومتی الٹی میٹم ختم ہونے کے قریب، زمان پارک میں سناٹے کا راج ...
24 گھنٹے کا حکومتی الٹی میٹم ختم ہونے کے قریب، زمان پارک میں سناٹے کا راج کیوں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ کارکنوں کو کیا ہدایات دی گئیں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی الٹی میٹم ختم ہونے کے قریب ہے تاہم زمان پارک میں سناٹے کا راج ہے۔

 نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے گذشتہ روز زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کیلئے آج دوپہر 2 بجے کی مہلت دی تھی۔ زمان پارک کے قریب پولیس نے دھرم پورہ اور مال روڈ کے درمیان کینال روڈ کو بند کر دیا ہے، پہلے جونہی پولیس آپریشن کی اطلاعات ملتی تھیں تو تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنان بڑی تعداد میں پہنچ جاتے تھے مگر اب یہاں ہو کا عالم ہے۔

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جو کارکنان کے کیمپ لگے ہوئے ہیں انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ کل کچھ کارکن یہاں موجود تھے لیکن آج وہ بھی نہیں نظر آتے تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی زمان پارک میں ہی موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے بعد سے ہونے والی پکڑ دھکڑ کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کے مطابق تمام کارکنوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الٹی میٹم ختم ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے کہ آپریشن ابھی ہو گا یا مزید مہلت دی جائے گی۔ حکومتی لائحہ عمل کیا ہو گا یہ بعد میں ہی پتہ چلے گا۔

مزید :

قومی -