9 مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر اور اندر موجود کتنی خواتین کی فہرست تیار کر لی گئی ؟ ایک اور بڑے کریک ڈاﺅن کا امکان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے 9 مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس کے اندر اور باہر موجود 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کی فرہست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے تیار کی گئی ہے ، نگران حکومت سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری کا عمل شروع کیا جائے گا، زمان پارک میں شر پسندوں سے متعلق سٹریٹجی چند افسران تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، نگراں حکومت کی منظوری کے بعدا ن خواتین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا ۔