سپریم کورٹ؛22 مئی سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری ، جسٹس فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے

سپریم کورٹ؛22 مئی سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری ، جسٹس فائز ...
سپریم کورٹ؛22 مئی سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری ، جسٹس فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 22 مئی سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیاگیا،سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ مسلسل 6 ہفتے سے کسی بھی بنچ کا حصہ نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے،بنچ نمبر2 میں جسٹس طارق مسعود، جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں،بنچ نمبر3 جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے،بنچ نمبرچار میں جسٹس منصور علی شاہ اورحسن اظہر رضوی شامل ہیں،بنچ نمبر5 جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہے،بنچ نمبر6 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی شامل ہیں۔