سابق ایم پی اے کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی، گاڑی کون چلا رہا تھا؟

سابق ایم پی اے کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، خاتون جاں بحق، بچے ...
سابق ایم پی اے کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی، گاڑی کون چلا رہا تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احسن بریار کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔

نجی ٹٰی وی "سماء نیوز" کے مطابق حادثہ ڈسکہ روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ گاڑی احسن بریار کے والد چلا رہے تھے، پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید :

قومی -