اداکارہ ماڈل ونیزہ احمد کا حق مہر کتنا تھا؟ رقم اتنی تھوڑی کہ کسی کو یقین نہ آئے 

اداکارہ ماڈل ونیزہ احمد کا حق مہر کتنا تھا؟ رقم اتنی تھوڑی کہ کسی کو یقین نہ ...
اداکارہ ماڈل ونیزہ احمد کا حق مہر کتنا تھا؟ رقم اتنی تھوڑی کہ کسی کو یقین نہ آئے 
سورس: Instagram/vaneezaofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)   اداکارہ  و ماڈل ونیزہ احمد نے   کہا ہے کہ ہمارے معاشرے  میں خواتین اپنے حقوق سے لاعلم ہیں‘ مجھ جیسی خود مختار لڑکی کا حق مہر 24روپے لکھوادیا گیا تھا۔

اپنے  ایک حالیہ انٹرویو میں   ونیزہ احمد نے  کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے کیا حقوق ہیں، یہ خواتین کو معلوم ہونا چاہیے اور انہیں اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ نکاح کے وقت لڑکی کو نکاح نامے کے حوالے سے بتایا ہی نہیں جاتا، نہ اس سے پوچھا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے نکاح کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھ جیسی پڑھی لکھی اور بااختیار عورت جب اپنے نکاح کے وقت کچھ بول نہیں سکی، میری والدہ نے میرا حق مہر 24 روپے رکھا تھا جس کا مجھے بعد میں علم ہوا، اس وجہ سے میں ان سے لڑی بھی کہ انہوں نے میرے بارے میں نہیں سوچا آج کے دور میں 24 روپے کا کیا آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نہیں بول سکی تو ہمارے معاشرے میں کئی کم پڑھی لکھی اور کسی دوسرے پر انحصار کرنے والی خواتین کیسے اپنے لئے آواز اٹھائیں گی۔

مزید :

تفریح -