وہ پاکستانی ڈرامہ جو اب سعودی عرب میں پیش کیاجائے گا

اسلام آباد (آئی این پی) کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا پاکستان کا مقبول ڈرامہ سیریل پری زاد اب سعودی ناظرین کے لئے پیش کیا جائے گا۔فوٹو اینڈ ویڈیو پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ڈراموں کی دھوم اس قدر ہے کہ اب اس ڈرامے کو عربی زبان میں سعودیہ عرب کے ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم عربی زبان میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کا نام پری زاد نہیں ہوگا بلکہ قریبا رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا۔ شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔