بشریٰ بی بی کی عدالت سے جرمانے کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا

بشریٰ بی بی کی عدالت سے جرمانے کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا
بشریٰ بی بی کی عدالت سے جرمانے کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدالت سے جرمانے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے اپیل میں دستخط موجود نہیں ہیں۔ بشریٰ بی بی نے عدالتی جرمانے کے خلاف  انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

لاہور ہائیکور ٹ میں دائر کردہ  اپیل میں چیف سیکرٹری، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -