امریکی طیارہ شاپنگ سنٹر کے قریب گر کر تباہ، آگ بھڑک اٹھنے سے پائلٹ ہلاک

امریکی طیارہ شاپنگ سنٹر کے قریب گر کر تباہ، آگ بھڑک اٹھنے سے پائلٹ ہلاک
امریکی طیارہ شاپنگ سنٹر کے قریب گر کر تباہ، آگ بھڑک اٹھنے سے پائلٹ ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلوریڈا میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، زمین پر گرنے سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سنگل انجن طیارے نے جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز کے قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر زمین پر آ گرا، طیارہ ایک شاپنگ سنٹر کے قریب گرا تاہم کسی شہری کی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

طیارہ زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی کس کی زد میں آ کر پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع  کر دی گئیں۔