'حکمران پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتے ہیں، تمام شہری آواز اٹھائیں کہیں دیر نہ ہو جائے'، عمران خان کی حکومت کا الٹی میٹم ختم ہونے پر اپیل

'حکمران پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتے ہیں، تمام شہری آواز اٹھائیں کہیں دیر نہ ہو ...
'حکمران پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتے ہیں، تمام شہری آواز اٹھائیں کہیں دیر نہ ہو جائے'، عمران خان کی حکومت کا الٹی میٹم ختم ہونے پر اپیل

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ برسر اقتدار طبقے کی توجہ واحد وفاقی پارٹی کو کچل کر دہشت گردی کا راج قائم کرنے پر ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان میں کہنا تھا کہ قوم کو بدمعاشوں، مجروں اور اخلاقیات سے عاری افراد نے قبضے میں لے رکھا ہے۔ ملک بدترین معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے، ہر طرف مہنگائی اور بے روز گاری کا دور دورہ ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ تمام شہری حکومتی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کا خطرہ ہے، گذشتہ روز پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جو آج 2 بجے ختم ہو گیا ہے، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے الزام عائد کیا تھا کہ  زمان پارک میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد موجود ہیں، تحریک انصاف ان کو حکومت کے حوالے کرے۔

مزید :

قومی -