پولیس لائنز میں رہ جانیوالے کپڑے اورشیونگ کٹ واپس زمان پارک بھجوائی جائے، عمران خان نے نیب کے کرپشن الزامات کو مسترد کردیا

پولیس لائنز میں رہ جانیوالے کپڑے اورشیونگ کٹ واپس زمان پارک بھجوائی جائے، ...
پولیس لائنز میں رہ جانیوالے کپڑے اورشیونگ کٹ واپس زمان پارک بھجوائی جائے، عمران خان نے نیب کے کرپشن الزامات کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب نوٹس میں عائد کرپشن الزامات مسترد کر دیئے اور نیب سے پولیس لائنز اسلام آباد میں رہ جانے والے  کپڑوں اور شیونگ کٹ کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برطانیہ سے 19 کروڑ پاﺅنڈ کی غیرقانونی منتقلی کے معاملے پرعمران خان نے وکلا کے ذریعے نیب نوٹس کا جواب جمع کراد یا،عمران خان نے نیب نوٹس میں عائد کرپشن الزامات کو مسترد کردیا۔
نیب نوٹس کے جواب میں عمران خان نے کہاہے کہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے موجود ہوں، نیب اسلام آباد پیش نہیں ہوسکتا،نیب نوٹس میں عائد الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔عمران خان کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ نیب نے انکوائری میں ایک نوٹس جاری کیا جس کامکمل جواب دیا،دوران حراست نیب نے انکوائری رپورٹ دی جو پولیس لائنز میں ہی رہ گئی ،انکوائری رپورٹ کیساتھ کپڑے اور شیونگ کٹ بھی رہ گئی۔
عمران خان نے کہاہے کہ پولیس لائنز میں رہ جانیوالی انکوائری رپورٹ ، کپڑے اور شیونگ کٹ زمان پارک بھجوائیں،یا میں اپنے وکیل کو بھیجوں جو نیب دفتر سے انکوائری رپورٹ وصول کرلے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ انکوائری رپورٹ کے بغیرنوٹس کا جواب نہیں دے سکتا ،برطانیہ اور حکومت پاکستان کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ میرے پاس نہیں ،سرکاری دستاویزات متعلقہ سرکاری اداروں کے پاس ہوں گے ۔