دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن رینکنگز  کی تازہ رینکنگ جاری، خواجہ فرید یونیورسٹی  فورتھ انڈسٹریل ریوولوشن کیٹگری میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر رہی

دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن رینکنگز  کی تازہ رینکنگ جاری، خواجہ ...
دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن رینکنگز  کی تازہ رینکنگ جاری، خواجہ فرید یونیورسٹی  فورتھ انڈسٹریل ریوولوشن کیٹگری میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ دی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز فار انوویشن رینکنگز  نے2023 کی  رینکنگ جاری  کردی ہے جس کے مطابق  خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی دنیا کی201 سے 300 بہترین جامعات شامل قرار پائی ۔

عالمی ادارے کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی فورتھ انڈسٹریل ریوولیشن کیٹگری میں پاکستان بھر میں دوسرے نمبر پر جبکہ  خواجہ فرید یونیورسٹی گلوبل ٹاپ انوویٹو یونیورسٹیز کی درجہ بندی میں پاکستان میں ساتویں نمبر پر رہی۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر  کا کہناتھاکہ خواجہ فرید یونیورسٹی کی رینکنگز میں نمایاں پوزیشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مسلسل محنت اور بہترین حکمت عملی سے خواجہ فرید یونیورسٹی عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بن رہی۔انہوں نے  خواجہ فرید یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ، اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی ۔