میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب کی جانب سے  سالانہ 500ملین یورو کی پیشکش آگئی 

میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب کی جانب سے  سالانہ 500ملین یورو کی ...
میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب کی جانب سے  سالانہ 500ملین یورو کی پیشکش آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب نے سالانہ 500ملین یورو کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100ملین یورو بڑھا کر 500ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5کھرب روپے سے زائد)کردیئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپنیشن فٹبال کلب بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے اعلان تھا کہ وہ میسی کو اپنی ٹیم میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اب اسٹار فٹبالر کو سعودی عرب یا یورپ کسی ایک جگہ کا انتخاب کرنا ہے،اگر میسی الہلال کے معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف پرتگالی فٹبالر رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرہ ارض پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن جائیں گے۔

مزید :

کھیل -