عدم ادائیگیوں کے باعث بہاولپور میں سپیڈو بس سروس بند کردی گئی

عدم ادائیگیوں کے باعث بہاولپور میں سپیڈو بس سروس بند کردی گئی
 عدم ادائیگیوں کے باعث بہاولپور میں سپیڈو بس سروس بند کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(آئی این پی)بہاولپور میں عدم ادائیگیوں کے باعث عوامی سفری سہولت سپیڈو بس سروس بند کردی گئی،نجی کمپنی نے سپیڈو بند کرنے کا لیٹرسیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کوبھیج دیا۔

نجی کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے پر سروس بند کی گئی ہے، حکومت نجی کمپنی کی 16کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے،سستی سفری سہولیات بند ہونے پر شہری اور طلبا شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،عوامی سہولت کے لیے شہر بھر میں 12سپیڈو بسیں چلائی جارہی تھیں۔