پشاور ہائیکورٹ: 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ: 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا ...
پشاور ہائیکورٹ: 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تمام ملزمان جن پر کوئی دوسرا کیس نہیں ہے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کا حکم معطل کر دیا۔ رہا ہونے والے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -