جناح ہاؤس حملے میں ملوث خاتون ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملے میں ملوث تحریک انصاف کے درجنو ں کار کنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور کئی کار کنوں کی گرفتاری کے لیے پکڑ دھکڑ کا عمل جاری ہے ۔ اب ایک خاتون ڈاکٹر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جو جناح ہاؤس حملے میں ملوث تھیں ۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران ایک خاتون ڈاکٹر بھی ملوث ہیں ۔ان کے بارے میں بتا یا جا ر ہا ہے کہ یہ اسکن سپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں جنہیں آج حراست میں لیا گیا ہے ۔