سائبر کرائم میں ملوث ایک غیر ملکی سمیت تین ملزمان گرفتار، الیکٹرانک ڈیوائسز سے بچوں سے زیادتی پر مبنی ویڈیوز بھی برآمد

سائبر کرائم میں ملوث ایک غیر ملکی سمیت تین ملزمان گرفتار، الیکٹرانک ڈیوائسز ...
سائبر کرائم میں ملوث ایک غیر ملکی سمیت تین ملزمان گرفتار، الیکٹرانک ڈیوائسز سے بچوں سے زیادتی پر مبنی ویڈیوز بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سائبر کرائمز میں ملوث ایک غیرملکی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایک ملزم کی شناخت جعفر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو مندیرا کا رہائشی ہے اور اسے راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ 
جعفر حسین کے قبضے میں لیے گئے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے جن میں بچوں سے جنسی زیادتی پر مبنی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔اسلام آباد سے گرفتار ہونے والا غیرملکی نائیجیرین باشندہ ہے ، جسے فراڈ کے ذریعے پاکستانی شہریوں سے 10لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم نے ایک فرضی فلاحی تنظیم کانمائندہ بن کر لوگوں سے چندے کے نام پر رقم ہتھیائی۔تیسرے ملزم کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے، جس پر جنسی ہراسگی کا الزام تھا۔ اس ملزم کی شناخت فیصل عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے ایک لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائی تھیں۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔