انوشکا شرما اور ان کے سکیورٹی گارڈ کو ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانا واقعی مہنگا پڑگیا

انوشکا شرما اور ان کے سکیورٹی گارڈ کو ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانا واقعی ...
انوشکا شرما اور ان کے سکیورٹی گارڈ کو ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانا واقعی مہنگا پڑگیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے سکیورٹی گارڈ کو بغیر ہیلمنٹ موٹرسائیکل چلانے پر ساڑھے 10ہزار بھارتی روپے (تقریباً 36ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے سکیورٹی گارڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گارڈ موٹرسائیکل چلا رہا ہوتا ہے اور اداکارہ اس کے پیچھے بیٹھی ہوتی ہیں۔


اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگوں نے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل کر دی جس میں وہ گاڑی میں جاتے ہوئے ایک شخص کو ڈانٹ رہی ہوتی ہیں جو اپنی گاڑی سے پلاسٹک کی ایک بوتل باہر پھینک دیتا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ دوسروں کو سمجھانے والی انوشکا شرماکو خود معلوم نہیں کہ ہیلمنٹ نہ پہننا بھی قانون کی خلاف ورزی ہے؟ 
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ممبئی پولیس کی طرف سے انوشکا شرما کے اس سونو شیخ نامی باڈی گارڈ کے نام پر ساڑھے 10ہزار بھارتی روپے کا چالان بھجوا دیا۔ ممبئی ٹریفک پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں نے جرمانہ ادا بھی کر دیا ہے۔

مزید :

تفریح -