عدالت نے میاں محمود الرشید اور یاسمین راشد کے ریمانڈ سے متعلق پولیس درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

عدالت نے میاں محمود الرشید اور یاسمین راشد کے ریمانڈ سے متعلق پولیس ...
عدالت نے میاں محمود الرشید اور یاسمین راشد کے ریمانڈ سے متعلق پولیس درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید اور یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے میاں محمو الرشید کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظو ر کرلیا ہے جبکہ یاسمین راشد کو صحت کی ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے، دونوں رہنماؤں کے خلاف کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کرنےکا کیس ہے۔ 

دوران سماعت یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا، بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ عدالت نے یاسمین راشد کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیدی جبکہ تفتیشی افسر کو ہسپتال میں یاسمین راشد سے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو 4 روز بعد دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید :

قومی -