امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کاویزا فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ جانیے

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کاویزا فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ، کتنا اضافہ ہو ...
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کاویزا فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ جانیے

  

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے)امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رواں ماہ سے دنیا بھر کے لیے مختلف کئیٹگریز کی اپنی ویزا فیسوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ 30 مئی 2023ء سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سیاحتی اور بغیر پٹیشن نان امیگرنٹ نئی ویزہ فیس ایک سو ساٹھ (160) ڈالر سے بڑھا کر ایک سو پچاسی (185) ڈالر کی جا رہی ہے۔

پٹیشن کی بنیاد پر جمع کرائی جانے والی ویزا کئیٹگریز درخواستوں (ایچ، ایل، او، پی،کیو)کی ویزا فیس ایک سو نوّے (190) ڈالر سے بڑھا کر دو سو پانچ (205) ڈالر کی جا رہی ہے۔ اسی طرح اِی ویزا کی فیس بھی دو سو پانچ (205) ڈالر سے بڑھ کر تین سو پندرہ (315) ڈالر ہو جائے گی۔ 

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ویزا فیسوں میں اضافے کا تعین فراہم کی جانے والی خدمات کی لاگت کے سالانہ جائزے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔