طالب علم نے اپنی دوست کو گلے لگا کر گولی مار دی، پھر بوائز ہاسٹل میں جا کر ایسا کام کردیا کہ دل دہل جائے

طالب علم نے اپنی دوست کو گلے لگا کر گولی مار دی، پھر بوائز ہاسٹل میں جا کر ...
طالب علم نے اپنی دوست کو گلے لگا کر گولی مار دی، پھر بوائز ہاسٹل میں جا کر ایسا کام کردیا کہ دل دہل جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سوشیالوجی کے تیسرے سال کے طالب علم نے  بھارتی ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں یونیورسٹی کیمپس میں اپنے دوست کو گولی مارنے کے بعد مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
پولیس  کے مطابق  یہ واقعہ نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے کیمپس میں اس وقت پیش آیا جب سوشیالوجی کے تیسرے سال کے طالب علم انوج نے یونیورسٹی کیمپس کے ڈائننگ ہال کے باہر اپنی دوست کے ساتھ بحث کی۔ طالب علم نے بندوق نکال کر گولی مارنے سے پہلے اپنی  دوست کو گلے لگایا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ طالبہ کو ہسپتال لے جایا گیا  جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اپنی  دوست کو گولی مارنے کے بعد انوج لڑکوں کے ہاسٹل کے ایک کمرے میں گیا اور خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ انوج اور  طالبہ اچھے دوست تھے تاہم  کچھ عرصے سے ان کا تنازع چل رہا تھا۔  پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -