چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کو قومی وثقافتی اقدار سے جوڑنے کے لئے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا، جس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے نئے نام تجویز کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خط کے متن میں لکھا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹر شبلی فراز، تاج حیدر،عرفان صدیقی اور منظور کاکڑ کے نام سینیٹ سے تجویز کیے گئے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے لئے قومی اسمبلی کے اراکین کے نام تجویز کئے جائیں۔

مزید :

قومی -