'' بیٹے کی پیدائش سے اگلے دن مجھ پر سلمان خان کے ساتھ افئیر کا الزام لگا یا گیا" معروف بھارتی ادا کارہ کا انکشاف

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے انکشاف کیا ہے کہ میرے بیٹے کی پیدائش سے اگلے دن مجھ پر سلمان خان کے ساتھ افئیر کا الزام لگا یا گیا ۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل ہی میرے بیٹے ابھی مانیو کی پیدائش ہوئی تھی کہ ایک خاتون صحافی گلدستہ لے کر آئیں اور بولی کہ مجھے بھاگیاشری سے ملنا ہے۔میری نند انہیں میرے پاس لائیں، جب وہ اندر آئیں تو میرے شوہر سے بولیں آپکو بھاگیاشری کا سلمان خان کے ساتھ افیئر کیسا لگتا ہے؟ اور اب یہ بچہ ہوا ہے۔ اداکارہ نے بتا یا میں نے سلمان کے ساتھ فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کیا، اس دوران کبھی ہمارے درمیان ایسا کوئی رشتہ نہیں تھا اور یہ سب کچھ اس دن کہا گیا جب میرے بیٹے کی پیدائش کا دوسرا دن تھا۔تب مجھے یوں لگا کہ لوگ دوسروں کو کس کس طرح تکلیف پہنچا سکتے ہیں، مجھے اس پر کافی دکھ ہوا۔ جس کے بعد میں نے فلمی میگزین پڑھنا بھی چھوڑ دیا اور فلمی دنیا سے بالکل الگ ہوگئی۔