مریم نواز نے اپنی اصل عمر بتا دی 

مریم نواز نے اپنی اصل عمر بتا دی 
مریم نواز نے اپنی اصل عمر بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے اپنی اصل عمر بتا دی ۔اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی ہسپتال کے دورے کے دوران بنائی گئی جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں سے ان کی صحت اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کی تھی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں ایک خاتون کی تیمارداری کرنے کی ان کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس دوران  مریم نوازنے  خاتون مریضہ سے ان کی طبیعت پوچھنے سمیت ان کی عمر بھی پوچھی جس پر خاتون مریضہ نے بتا یا کہ وہ پچاس برس کی ہیں  جس کے جواب میں مریم نواز نے بھی اپنی عمر بتائی اور کہا کہ میری عمر بھی پچاس سال ہے۔

مزید :

قومی -