مسلم لیگ( ن) کے صدر کا انتخاب کس روز ہوگا ؟ شیڈول جاری

مسلم لیگ( ن) کے صدر کا انتخاب کس روز ہوگا ؟ شیڈول جاری
مسلم لیگ( ن) کے صدر کا انتخاب کس روز ہوگا ؟ شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر کے انتخاب کے سلسلے میں (ن )لیگ کے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ خان نے کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اور کھیل داس کوہستانی شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا، شیڈول کے مطابق 27 مئی کو پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی 28 مئی کو صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر 1 بجے سے 2بجے کے درمیان ہوگی۔پارٹی کے مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی سہ پہر4 بجے ہوگا۔

مزید :

سیاست -