پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل ...
پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ کی کمرشل لانچنگ کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آفیشل ”لوگو“ کی رونمائی کی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے بارے میں معلوماتی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے سی بی ڈی اور 15 آئی ٹی اور ایجوکیشن کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ سی بی ڈی کے سی او او منصور جنجوعہ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی عمران امین نے این ایس آئی ٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔سی ای او عمران امین نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ڈیٹا سنٹرنواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ چین، امریکہ، ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام معزز سفیروں، صوبائی وزراء اور دیگر شرکاء کو تقریب خوش آمدید کہا۔