"بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے لیکن ہم ۔ ۔ ۔" شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کردیا

May 18, 2025 | 12:32 PM

اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھارت کو  بھاری قیمت چکانا پڑی ہے اور اب ایک بار پھر بھارتی سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں اس جیت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جارہاہے ، اب ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی میڈیا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔

یوسف سعید نے لکھا کہ " مکار دشمن بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہم ریلیاں نکالنے میں مصروف  ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر رکھے ہیں جن پر حملہ کیا جا سکتا ہے"۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھی پوری طرح چوکس اور دشمن کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

مزیدخبریں