پرویز مشرف نے قوم سے معافی مانگ لی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے قوم سے معافی مانگ لی ۔ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ این آر او کا فیصلہ غلط تھااوروہ اُس پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آزمائی ہوئی پارٹی ہیں ، عمران خان کو ایک موقع دیناچاہیے اور موقع ملاتو تحریک انصاف کے ساتھ اُن کا سیاسی اتحاد ہوسکتاہے ۔
