لاہورمیں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کا لوہاچوری کرنیوالے سرکاری ملازمین سمیت چار افرادگرفتار

لاہورمیں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کا لوہاچوری کرنیوالے سرکاری ملازمین سمیت چار ...
لاہورمیں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کا لوہاچوری کرنیوالے سرکاری ملازمین سمیت چار افرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کا لوہاچوری کرنے والے دو سرکاری ملازمین سمیت چار افرا د کو پولیس نے گرفتار کرکے لوہے سے بھرا منی ٹرک قبضے میں لے لیاہے لیکن اِس خبر کے فائل ہونے تک مقدمے کے اندراج کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ پولیس کے مطابق مصری شاہ چوک میں پولیس ناکے پر لوہے سے بھرے ایک منی ٹرک کو روکا اور تفتیش کے دورا ن ملزمان نے بیان میں شکوک و شبہات پیداکردیئے جس پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے پر چوری کا شبہ ہوا ۔ پکڑے جانے پر دو افراد ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ملازمین نکلے اور ملزمان اس لوہے کو بادامی باغ لوہا مارکیٹ کے گودام میں رکھنے جارہے تھے۔ گرفتار ملزمان عمر، ندیم، امجد اور اصغر نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ لوہا شفیق آباد سے چوری کیا گیا تھا۔ نجی چینل کے ذرائع کے مطابق رات گئے تھانے سے مسروقہ لوہے سے بھرا ٹرک بھی غائب تھا اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ۔

مزید :

جرم و انصاف -