کیا آپ کو معلوم ہے آپ واٹس ایپ میسجز کو مقررہ کردہ وقت پر بھیجنے کیلئے شیڈول کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے آپ واٹس ایپ میسجز کو مقررہ کردہ وقت پر بھیجنے کیلئے شیڈول ...
کیا آپ کو معلوم ہے آپ واٹس ایپ میسجز کو مقررہ کردہ وقت پر بھیجنے کیلئے شیڈول کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانئے

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مشہور میسجنگ سروس ہے اور اس میں کئی فیچرز ہے لیکن اس کا ایک فیچر ایسا بھی ہے جس کے استعمال سے آپ میسج شیڈول کرکے مقررہ وقت پر اسے بھیج سکتے ہیں۔یہ پروگرام اینڈرائیڈ صارفین پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔یہ ایپScheduler for WhatsAppکے نام سے پلے سٹور میں موجود ہے۔اسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کے بعد آپ اپنے دوستوں اور تمام لوگوں کو میسج شیڈول کرسکتے ہیں یعنی آپ روزانہ،ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ کی بنیاد پر میسج شیڈول کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ یہ سروس صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ہے اور ایپل صارفین اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی