ڈسکہ: مسلم لیگ ن کا سابق امیدوار جنرل کونسلر ڈکیت نکلا، گرفتاری پر مال مسروقہ برآمد

ڈسکہ: مسلم لیگ ن کا سابق امیدوار جنرل کونسلر ڈکیت نکلا، گرفتاری پر مال مسروقہ ...
ڈسکہ: مسلم لیگ ن کا سابق امیدوار جنرل کونسلر ڈکیت نکلا، گرفتاری پر مال مسروقہ برآمد

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑنے والا امیدوار برائے کونسلر ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار، مال مسروقہ برآمد۔ تفصیل کے مطابق تقریبا ایک ہفتہ قبل محلہ حبیب پورہ میں ڈکیتی کی واردات میں میاں بیوی ڈاکو گھر سے لاکھوں رو پے کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون لے گئے ملزمان کو موضع بھروکی کے رہائشی حاجی منور جس نے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا نے مکان اپنی ذمہ د اری پر لے کر دیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے موقع پر سٹی پولیس نے حاجی محمد منور کو گرفتار کیا تو اس نے خود بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہو نے کا انکشاف کیا اور مال مسروقہ بھی برآمد کر وادیا تھا۔ مزید انکشافا ت کی توقع ہے۔

مزید : سیالکوٹ