اردگان کے دورے سے مشترکہ پالیسیاں ترتیب دینے میں مدد ملے گی: حافظ سعید

اردگان کے دورے سے مشترکہ پالیسیاں ترتیب دینے میں مدد ملے گی: حافظ سعید
اردگان کے دورے سے مشترکہ پالیسیاں ترتیب دینے میں مدد ملے گی: حافظ سعید

  

لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعة الدعوة حافظ سعید نے ترک صدر اردگان کے دورہ پاکستان پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک کے صدر کے دورہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط و مستحکم ہوں گے۔ ترکی پاکستان کا بہترین دوست ہے جس نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستانی موقف کی حمایت کی اور زلزلہ، سیلاب ودیگر قدر تی آفات سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے پاک ترک سکول بند کرکے ملازمین کو پاکستان چھوڑنے کا حکم ،انتظامیہ عدالت پہنچ گئی

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کو اس وقت ایک جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ بیرونی قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری و دہشت گردی کے ذریعہ مسلم ملکوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ان حالات میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران مشترکہ معاشی و دفاعی پالیسیاں ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔ پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور دیگر مسلم ملکوں کو مل کر بیرونی قوتوں کی اسلام و مسلمانوں کیخلاف مذموم سازشیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید : لاہور